Thursday , March 28 2024

رمضان المبارک میں کرنے والے کام

نیت کو اللہ کے لے خالص کرنا۔ قرآن سے تعلق جوڑنا قرآن مجید کوتجوید سے پڑھنا اور اس کے معانی پر غور کرنا۔ زکوۃ کی ادایگی (مال کو پاک کرنا) دعا کا اھتمام رمضان لمبارک میں زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنا ۔ خصوصاً افطاری کے وقت روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ۔خاصطورپر مسنون دعائیں- روزہ دار کو چاہیے کہ روزہ رکھ کرمالک کائنات سے دعائیں کرے کہ وہ اس کا روزہ قبول فرماے ۔
توبہ کرنا سورۃ التحریم آیت 8 اے ایمان والو!اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو، قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے مٹا دے اور تمہیں ان باغوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں جس دن اللہ نبی اور ان لوگوں کو جو اُن کے ساتھ ایمان لائے رسوا نہ کرے گا، ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں دوڑتا ہوگا، وہ عرض کریں گے، اے ہمارے رب!ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے، بیشک تو ہر چیز پرخوب قادرہے۔
. استغفار سورۃ نوح آیت 13-10 تو میں نے کہا: (اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔ وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔ اور مالوں اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغات بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا۔ تمہیں کیا ہواکہ تم اللہ سے عزت کی امید نہیں رکھتے۔
. سخاوت رمضان المبارک میں ہر مسلمان کو اپنی حیثیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کا اہتمام کرنا چا ہیے۔ حضرت محمدﷺ رمضان المبارک میں ایسے خرچ کیا کرتے تھے جیسے کوئی تیزہوائیں چل رہی ہو ۔ لغویات سے بچنا . اپنے خادموں کے ساتھ رحم کا معاملہ اگر کسی کے ماتحت ملازم یا نوکر وغیرہ کام کرتے ہیں تورمضان المبارک میں ان کے کام کا دورانیہ کم کر دینا چاہیے تا کہ ان کو روزہ میں آسانی رہے
.عمره اگر اللہ تعالی نے مالی وسعت عطا کر رکھی ہوتو رمضان المبارک میں عمر بضرور کرنا چا ہیے رمضان المبارک میں عمرہ کا ثواب حج کے برابرہے بخاری (1782) اور مسلم (1256) میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ: " اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت سے پوچھا: (تمہارے لیے ہمارے ساتھ حج کرنے پر کیا رکاوٹ ہے؟) اس نے جواب دیا :"ہمارے پاس صرف دو اونٹ ہیں ، ایک پر میرا بیٹا اور اس کا والد حج کرنے چلے گئے اور دوسرا ہمارے لئے چھوڑ دیا تاکہ ہم اس سے کھیتی کو سیراب کرنے کا کام لیں" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (جب ماہ رمضان آئے تو اس میں عمرہ کر لینا ،کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ) اور مسلم کی روایت میں ہے کہ (میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے
. افطارکروانا
. باوضو رھنا
. اذکارکا اھتمام صبح شام کے اذکار،نماز کے بعد کے اذکار،سونے کے اذکار۔ سید تا انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺﷺ نے فرمایا "مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا سید نا اسماعیل کی اولاد میں سے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے جو نماز فجر سے طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کرتےہیں۔ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چار( غلام ) آزاد کر نے سے زیادہ پسند ہے جونماز عصر سے غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کر یں“۔ (سنن ابی داؤد :3667) . قیام لیل ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ نماز نمازتراوقح اور تھجد کا اہتمام کرے،
. سحری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے
.رمضان کے آخری عشرہ میں زیادہ عبادت کرنا۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *